ڈی جی خان کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 13 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ کمپنی کی جانب سے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضروری دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق:
سرکاری ملازمین کو کی جانے والی ادائیگیاں مشکوک قرار دی گئی ہیں۔ملازمین کی تقرری کے ریکارڈ کا کوئی سراغ نہیں ملا۔غیر مستند ادائیگیوں سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
مالی سال 2021-22 میں ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈی جی خان کے ملازمین کو معاہدے کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا، لیکن ادائیگیوں کا شفاف ریکارڈ نہ ہونے پر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔