لاہور( کرائم رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے چوتھی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ۔ یہ لسٹ ایم بی بی ایس کی 309 خالی نشستوں کیلئے جاری کی گئی اور اسے یو ایچ ایس کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔چوتھی لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 0.9 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ۔ ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ سب سے کم 72.6227 فیصد جبکہ العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.0045 فیصد رہا۔ لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج میں 74.1818 فیصد رہا۔