میڈیکل داخلوں میں کمی کا رجحان، میرٹ میں نرمی کر دی گئی

میرٹ 55 فیصد سے کم کرکے 52 فیصد مقرر،47 فیصد نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو بھی داخلہ مل سکے گا 
اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں میڈیکل داخلوں میں کمی کے  رجحان کے باعث سینکڑوں نشستیں خالی پڑی ہیں،صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے میرٹ میں نرمی کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی نے خالی نشستوں پرداخلوں کیلئے ایم بی بی ایس کا میرٹ 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد مقررکردیا،جبکہ 47 فیصد نمبرحاصل کرنے والے طلبہ بھی اب بی ڈی ایس میں داخلہ لے سکیں گے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ رعایت صرف خالی نشستوں کو پرکرنے کے لئے دی گئی ہے،ادارے نے تسلیم کیا کہ نشستیں خالی رہنے کی بنیادی وجہ بلند فیسیں ہیں۔پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجزکو فیسوں میں کمی کی ہدایت دیتے ہوئے 15 اپریل تک کم میرٹ پر داخلے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔