جامع پلان بنایا ہے ،منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگے گا، سلیکشن میرٹ پر ہوگی، کرنل نبیل رانا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں اور میرٹ پر پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے ڈیپارٹمنٹس، صوبوں اور دیگر یونٹس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ساتھ ایشین گیمز کی ایتھلیٹکس کمیٹی کے سیکریٹری کرنل نبیل احمد رانا کی نگرانی میں منعقدہ ٹرائلرزسے قومی ایتھلیٹس کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جنہیں سیف گیمز کی تیاریوں کیلئے قومی تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔کرنل نبیل رانا نے بتایا کہ آئندہ سال منعقد ہونیوالی سیف گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی بہتر تیاریوں کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکے۔دریں اثنا وویمنز کی سو میٹر ریس میں واپڈا کی فائقہ ریاض 11.43سیکنڈ کیساتھ پہلے، آرمی کی تامیم خان 11.52سیکنڈ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹرپل جمپ میں نیوی کی امتل رحمن 11.51میٹر کیساتھ پہلے،آرمی کی منزہ جاوید 10.58میٹر کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ دس ہزار میٹر ریس میں پنجاب کی فرحت بانو 44.09منٹ کیساتھ پہلے، واپڈا کی ماہ نور 45.28منٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔مردوں کی سو میٹر ریس میں آرمی کے عثمان یونس پہلے اور واپڈا کے واپڈا سمیع اللہ دوسرے نمبر پر رہے۔ چار سو میٹر ریس میں آرمی کے محمد عدنان 47.71سیکنڈ کیساتھ پہلے، واپڈا کے زیوار شاہ 48.41سیکنڈ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ڈسکس تھرو میں نیوی کے عبداللہ نواز 52.86میٹر تھرو کیساتھ پہلے، آرمی کے شاہ نواز 48.62میٹر کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جیولن تھرو میں آرمی کے محمد عماد 78.82میٹر کیساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ہائی جمپ میں آرمی کے اکزان منظور اور محمد عمران پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔