قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر نے والدہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا،کھارا کی رہائشی خاتون نسرین بی بی نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ اْس کے بیٹے احتشام نے ایئر گن سے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کیاتھا، پولیس تھانہ صدر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیٹے اختشام کو پکڑلیا، ملزم احتشام کے قبضہ سے ائیر گن اور پسٹل بر آمد کرلیاگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔