پیسے مانگنے پر دکاندار پر تشدد

 پان شاپ سے کھانے پینے کی اشیا لیں ، د کاندار یاسین نے پیسوں کا مطالبہ کیاتو ملزم آپے باہر ہو گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں خریداری کے پیسے مانگنے پر ریکارڈ یافتہ ملزموں نے دکاندار پر تشدد کیا۔ملزموں زبیر عرف بدو بٹ، آکاش بٹ نے ساتھیوں سے مل کر دکاندار پر تشدد کیا۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزم گرفتار کرلئے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے پان شاپ سے کھانے پینے کی اشیا لیں ، د کاندار یاسین نے پیسوں کا مطالبہ کیاتو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش بٹ اور زبیر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزم بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ زبیر بٹ، آکاش بٹ، زید بٹ، نومی مسیح وغیرہ، 7/8 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔