ویڈیو: بھارت سے شکست پر پاکستانی مداح نے جرسی بدل لی، بھارتی شرٹ پہن لی

ویڈیو: بھارت سے شکست پر پاکستانی مداح نے جرسی بدل لی، بھارتی شرٹ پہن لی

دبئی: بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ایک پاکستانی مداح نے اپنی ٹیم کی خراب کارکردگی پر احتجاجاً پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی جرسی پہن لی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں ایک پاکستانی مداح نے پہلے اپنی ٹیم کی روایتی جرسی پہن رکھی تھی، لیکن جیسے ہی پاکستان کی شکست واضح ہوئی، اس نے غصے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن لی۔یہ منظر وہاں موجود دیگر شائقین کرکٹ نے دیکھا اور حیرانی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے تالیاں بجا کر اس عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ کے دوران بھارتی اسٹار بیٹرز، خاص طور پر ویرات کوہلی، نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت سیمی فائنل کے لیے تقریباً کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔پاکستان کا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہوگا، جہاں قومی ٹیم کے پاس سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کا آخری موقع ہوگا۔