پاکستانی مداح سے ایشان کشن کی محبت بھری ملاقات، ویڈیو نے دل جیت لیے

پاکستانی مداح سے ایشان کشن کی محبت بھری ملاقات، ویڈیو نے دل جیت لیے

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک پاکستانی مداح سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل اسٹیڈیم میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشان کشن نے باؤنڈری لائن کے قریب موجود پاکستانی مداح کو دیکھا تو خود ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا، مختصر گفتگو کی اور مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کی کیپ پر آٹوگراف بھی دیا۔ایشان کشن نے مداح سے دوبارہ ملاقات کی امید کا اظہار بھی کیا، جس پر مداح جذباتی دکھائی دیے۔ اس خوبصورت لمحے کو دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے کھیل کی اصل روح اور اسپورٹس مین شپ کی بہترین مثال قرار دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بھارت کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم ایشان کشن کے اس مثبت رویے نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔