گھر،دکان میں 1کروڑ کی چوری

3ڈاکو ئوں نے نوجوان سیڈیڑھ لاکھ نقدی،موبائل،طلائی گھڑی چھین لی
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی وغیرملکی کرنسی و دیگر سامان سے محروم کردیاگیا، تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ لاہورروڈ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے علی نامی نوجوان سیڈیڑھ لاکھ نقدی، موبائل فون اورطلائی گھڑی چھین لی،تھانہ بھکھی کے علاقہ ریگل سٹی بی بلاک کے رہائشی تاجر جنیداوراسکے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چوروں کا گروہ گھر کے تالے توڑ کر 19تولے طلائی زیورات،20ہزارسعودی ریال،4لاکھ نقدی اورگھریلو پارچات نکال کرفرارہوگیا ، تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ جناح پارک میزائل چوک میں واقع موبائل شاپ کے تالے توڑکر چور 28لاکھ نقدی اوردیگر سامان نکال کر فرار ہوگئے۔