پولیس کاچھاپہ،3ڈاکوگرفتار،اسلحہ بر آمد،2فرار

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)تاجپورہ چوکی کیاہلکاروں نے مخبرکی اطلاع پرجملیراروڈپرایک ویران بھٹہ خشت پرچھاپہ ماراتووہاں چھپے5 ڈاکو فرارہوگئے،پولیس نے تعاقب کرکے تین ملزموں حیدرعلی،سلیمان اوررحمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ بر آمدکرلیا، جبکہ ان کے دوساتھی عامرشہزادلوہار اوراقبال کھوکھر فرار ہوگئے ،پولیس نے فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی، پولیس کے مطابق پانچوں ملزم ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے۔