پیکٹا نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ،ہر ضلع سے رجسٹرار تعینات کیا جائے ،پیکٹا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے صوبہ بھر میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات مارچ میں لینے کے لئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔پیکٹا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ہشتم کے امتحانات اب ہر سال مارچ لئے جائیں گے، سی ای اوز کو امتحانی عمل کی مو? ثر نگرانی، شفاف انعقاد اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع سے ایک ضلعی فوکل پرسن (ڈی ای او) اور ایک ضلعی فسیلیٹیٹر/رجسٹرار برائے ڈیپارٹمنٹل امتحان نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔