فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 10 مارچ سے ہو گافیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان 10 مارچ سے لیا جائیگا۔امتحان میں 65 لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے،امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا۔نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔