افغانستان میں غربت بڑھ رہی ،غذائی قلت کا بحران:اقوام متحدہ

1کروڑ70لاکھ بالغ ، دو سال سے کم عمر کے 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار 
غربت، محدود روزگار ،کمزور معیشت نے افغان عوام کی زندگی مشکل بنا دی 
کابل ، نیویارک(خصوصی رپورٹ)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت اور شدید غذائی قلت کا بحران ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی نااہلی اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کی وجہ سے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد موسم سرما میں شدید بھوک کا شکار ہیں۔ دو سال سے کم عمر کے 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور متاثرہ بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز  ہونے کا امکان ہے۔ غربت، محدود روزگار اور کمزور معیشت نے افغان عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے جبکہ حکمران بدعنوانی اور غیر قانونی ذرائع سے حاصل شدہ رقوم پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔