لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹائون آفس ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹائون میں کرسمس کے موقع پر پْروقار کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر نے ڈویڑن میں تعینات مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔تقریب میں ڈی ایس پی سبزہ زار عبداللہ جان اور ایس ایچ او مسلم ٹائون عاطف اقبال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاون نے مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ کرسمس کی آمد پر ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔