جوہر ٹا ئون سیوسیم ، شادباغ سے بشار ت، ہیئر سے اسد کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں بختیار سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نیاز سے2 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں حماد سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں امداد سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں سلیم سے 2لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون،نواب ٹا ئون کے علاقے میں راحیل سے 20 ہزار روپے،گجر پورہ کے علاقے میں امجد سے 10ہزار روپے چھین لئے گئے، جوہر ٹا ئون سیوسیم ، شادباغ سے بشار ت، ہیئر سے اسد اور گلشن راوی سے آفتاب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔