کینبرا(آئی این پی) آسٹریلیا میں برطانوی کنگ چارلس پر نسل کشی کا الزم لگانے والی خاتون سینیٹر کا اقدام ناپسندیدہ قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی بادشاہ کو برا بھلا کہنے پر آسٹریلوی قانون سازوں نے سینیٹر لیڈیا تھورپ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی۔آسٹریلوی سینٹ نے اپنی ہی سینیٹر کے خلاف قرارداد کے حق میں 46 اور مخالفت میں 12 ووٹ کاسٹ کیے۔ سینیٹر لیڈیا تھورپ نے بادشاہ چارلس کے خطاب کے دوران آسٹریلیا کی نو آبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے برطانوی بادشاہ پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔