چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان تجارتی معاہدہ علاقے کی فروخت قرار دیدیا

بیجنگ (آئی این پی)چین نے تائیوان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے پرتنقید کرتے ہوئے اسے علاقے کی فروخت کا معاہدہ قراردے دیا  ۔عالمی میڈیا   رپورٹ کے مطابق تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی(ڈی پی پی) پر عوام کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے اور صنعتی ترقی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق چین کی سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پینگ چِنگ اِن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ تجارتی مذاکرات امریکا کے شدید دبائو میں کئے گئے، جہاں امریکا نے ٹیرف کو دبائو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تائیوان کو امریکا میں اپنی سرمایہ کاری نمایاں طور پر بڑھانے پر مجبور کیا