گورنر نے پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا
پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع کرک کے علاقے گرگری میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ اہنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس موبائل پر حملہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہے