کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے رہے تھے؟ مرکز و صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا
علی امین گنڈاپورنے صوبے کو کھنڈرات بنا دیا‘ دہشت گردی اور کرپشن کا تحفہ دے کر گئے:گورنر خیبرپختونخوا
مردان(آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے معلوم نہیں میرے شہر کے وزیر اعلیٰ کو کیوں نکالا‘کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے رہے تھے؟ ۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا علی امین گنڈاپور نے مجھے پی ٹی آئی ورکر سمجھ رکھاتھا،میں نے بار بار کہاکہ میں صوبے اور مرکزی کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہوں،ا نہوںنے کہاکہ عہدہ کسی کی جائیداد نہیں،پارٹی کی امانت ہے،مرکز و صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپورصوبہ کھنڈرات چھوڑ کرگئے،علی امین صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کا تحفہ دے کر گئے۔ سابق وزیرِاعلیٰ نے صوبہ تباہ حالی کی حالت میں چھوڑا ہے،سابق وزیراعلیٰ موجودہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو بڑے مسائل چھوڑگئے ہیں،وزیراعلیٰ نئے ہیں،انہیں اصلاحات کے لئے وقت دینا چاہیے ،صوبے کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں