پاکستان اسٹاک یکسچینج نئی بلندیوں پر، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

 کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 71 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی
کراچی (آئی این پی) پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جس کا واضح ثبوت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ غیر معمولی کارکردگی ہے۔حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے, دسمبر 2025 کے وسط تک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 71 ہزار 500 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اعشاریے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی واضح عکاسی کرتے ہیں