لاہور (آئی این پی) سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کی ضمانت منظور کرلی ہے، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور نے کیس کی سماعت کی اور انہوں نے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کی ضمانت منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا کورواں برس یکم اگست سیالکوٹ میں ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ کیس لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں چل رہا ہے اور وہ اسی مقدمہ میں لاہور جیل میں پابند سلاسل تھا، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں 2022 میں ایک ایف آئی آر نمبر16 بجرم 420،468،471ت پ5/2/47 درج ہوئی جس میں اس کی پیشی تھی جہاں سے واپسی پر وہ فرار ہوا تھا