مصطفی کمال لندن والے کے گدی نشین بننا چاہتے ہیں: شرجیل میمن

ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ تقسیم، نفرت اور لسانی تفریق کے گرد گھومتی رہی ہے:سینئر صوبائی وزیر
کراچی(آئی این پی) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے  مصطفی کمال نفرت کو ہوا دے کر لندن والے کے گدی نشین بننا چاہتے ہیں۔سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر برائے  اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل  کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مصطفی کمال بھی  نفرت کو ہوا دے کر لندن والے کے  گدی نشین بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کی  نفرت اور تقسیم پر مبنی یاست اب مسترد ہوچکی،  شہری و دیہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش  کرنے والوں کو عوام  نے پہلے بھی سیاسی طور پر دفن کیا، اب بھی کریں گے۔