شوگر انڈسٹری کی مجموعی نگرانی کے ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری دیدی گئی

شوگرملزمیں چینی کی پیداواراورترسیل کے بارے روزانہ مستند اعداد وشماربارے آگاہی ہوسکے گی، جامع ریکارڈ مرتب ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے شوگر انڈسٹری کی مجموعی نگرانی کے ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری دے دی۔ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کسانوں سے گنے کی خریداری اور ادائیگی کیبارے جامع ریکارڈ مرتب ہوگا،اورشکایت کے ازالہ میں مددملیگی،منصوبہ کے لئے 24 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔شوگرملزمیں چینی کی پیداواراورترسیل کے بارے میں روزانہ مستند اعداد وشماربارے آگاہی ہوسکے گی،ڈیجیٹل سسٹم کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے پرویژن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔