آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمدکیلئے اقدامات تیز،وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی
اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمدکیلئے اقدامات تیز کردئیے، شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکام وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے بتایا کہ شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکام کے مطابق پالیسی کے تحت نئی شوگر ملوں پر عائد پابندی اور شوگرملز لگانے کے لئے صوبائی حکومت کی اجازت کی شرط ختم کرنے کی تجاویز ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کو خام چینی کی درآمد کی اجازت دینیکی تجویز دی گئی ہے تاہم شوگر ملز کو کرشنگ سیزن میں خام چینی کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی