لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے مریم نواز

 قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا، اس قانون کی معطلی سے نقصان غریبوں، مسکینوں، بیکسوں، بیوائوں اور مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہورہی تھی
قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا ‘  عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا‘  طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملی‘ قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا
لاہور (سپیشل رپورٹر)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ قانون 2025 کی معطلی کے حوالے سے کہا ہے برسوں اور نسلوں تک چلنے والے جائیداد کے مقدمات کو  90 دن میں طے کرنے کی حد مقررکی‘ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے‘  قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا  قانون کی معطلی سے نقصان غریبوں، مسکینوں، بیکسوں، بیواں اور مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہورہی تھی۔  لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے، اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ اعلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں، قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا اور عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔  مریم نواز نے کہا زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں اسٹے آرڈر چلتے ہیں، اس قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔  وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا، اس قانون کی معطلی سے نقصان غریبوں، مسکینوں، بیکسوں، بیوائوں اور مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہورہی تھی۔