پاکستان اور برازیل کے مابین لائیو سٹاک، ڈیری، گوشت کی پروسیسنگ کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد،(آن لائن )پاکستان اور برازیل کے مابین لائیو اسٹاک، ڈیری، گوشت کی پروسیسنگ اور زرعی خوراک کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پاکستان میں برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں سامنے آئی، جس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ملاقات میں برازیل کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ لائیو اسٹاک اور ڈیری ماڈلز سے استفادہ، ویٹرنری نظام، ایس پی ایس تقاضوں کے مطابق سلاٹر ہاؤسز، فیڈ لاٹ فٹننگ، جینیٹکس اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس بڑے لائیو اسٹاک وسائل موجود ہیں، تاہم پیداواری لاگت، سلاٹر ہاؤس ڈیزائن، ٹریس ایبلٹی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی حلال گوشت کی منڈی میں پاکستان کا حصہ کم ہے، جبکہ برازیل اس شعبے میں نمایاں برآمد کنندہ ہے