فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میری تعریف کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

 پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے ‘، حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا:امریکی صدر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، واشنگٹن ٹائمز کے مطابق جنوبی ایشیا میں نئی اسٹریٹیجک شراکت داری کے اہم ستون صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں اور میرے پاک بھارت جنگ رکوانے پر انھوں نے قابل ستائش انداز میں تعریف کی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا  آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ نقصان ہوتا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔ ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہوں۔ٹرمپ نے یہ شکوہ بھی کیا  دنیا کی 7 جنگیں رکوانے اور کل ہی غزہ جنگ کا تصیفہ کرانے کے باوجود مجھے نوبیل انعام نہیں دیا جائے گا۔ نوبیل انعام شاید اس بار کسی ایسے شخص کو دیدیا جائے جس نے کوئی بھی بڑا کام نہ کیا ہو اور ایسا امریکیوں کی توہین ہوگا۔انہوں نے کہا پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ  اسرائیل اور عرب رہنما ہماری امن تجاویز منظور کرچکے ہیں، حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا