محتسب پنجاب کی مداخلت سے 65 طلبہ کو 90 لاکھ روپے کے وظائف مل گئے

متاثرہ طلبہ نے دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کرتے  شکایات درج کرائی تھیں کہ میرٹ پر اہل ہونے کے باوجود ان کے تعلیمی وظائف طویل عرصے سے واجب الادا ہیں
شکایات کا نوٹس لیتے محتسب پنجاب نے میرٹ پر پورا اترنے والے مستحق طلبہ کو ان کے واجب الادا وظائف فوری جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں
لاہور(خصوصی رپورٹر) محتسب پنجاب کی مؤثر مداخلت اور بروقت احکامات کے نتیجے میں صوبے بھر کے 65 مستحق طلبہ کو مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف جاری کروا دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق متاثرہ طلبہ نے مختلف اوقات میں دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کرتے ہوئے شکایات درج کرائی تھیں کہ میرٹ پر اہل ہونے کے باوجود ان کے تعلیمی وظائف طویل عرصے سے واجب الادا ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں۔شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محتسب پنجاب نے متعلقہ حکام کو معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کرنے، وظائف کی ادائیگی میں تاخیر کے اسباب اور ذمہ داری کا تعین کرنے اور میرٹ پر پورا اترنے والے مستحق طلبہ کو ان کے واجب الادا وظائف فوری جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔محتسب پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے 65 مستحق طلبہ میں میرٹ کی بنیاد پر مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کروا دیے۔اس موقع پر مستفید ہونے والے طلبہ نے ان کے مسائل کے حل اور تعلیمی وظائف کی فراہمی یقینی بنانے پر دفتر محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔