پاک بھارت کشیدگی: جاپان دہشتگردی کو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں سمجھتا، جاپانی وزیرِ خارجہ

پاک بھارت کشیدگی: جاپان دہشتگردی کو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں سمجھتا، جاپانی وزیرِ خارجہ

جاپانی وزیرِ خارجہ ایوائیہ تاکیشی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاپان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے ناقابلِ قبول سمجھتا ہے۔ ایوائیہ تاکیشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاپان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور موجودہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خطے میں موجود جاپانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ کسی بڑے تنازعے سے بچا جا سکے۔اس سے قبل جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشیماسا حیاشی نے بھی خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی تھی اور امن کے قیام پر زور دیا تھا۔