آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 685 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8 ڈالرز کی کمی کے بعد 2614 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔