عمران خان سے ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے

عمران خان سے ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، جبکہ عمران خان کی بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

 اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے، جہاں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر قاضی انور، وکیل علی بخاری اور علی اعجاز بٹر بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران کی بھی اڈیالہ جیل آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی سیکیورٹی کے لیے 12 مسلح سرکاری اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی گاڑی کے ساتھ دو بلٹ پروف گاڑیاں اور دو ویگو ڈالے بھی شامل تھے، اور ان کی سیکیورٹی کی کمانڈ ڈی ایس پی رینک کے افسر نے کی۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے اندر داخلے کی اجازت مل گئی، اور وہ بلٹ پروف گاڑی میں جیل کے اندر گئیں۔