وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرسمس پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرسمس پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔

 انہوں نے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی اور تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو انتظامات کی نگرانی کرنے کا کہا۔ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ مریم نواز نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پولیس میثاق سینٹر میں کیک کاٹنے کا فیصلہ کیا اور سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور گرجا گھروں کے ارد گرد صفائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ذمہ داری سونپ دی۔