لاہور میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 7 روپے بڑھ کر 482 روپے کلو ہوگئی ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے کلو ہوگیا ہے۔ اسی طرح انڈوں کی قیمت میں بھی 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 327 روپے تک پہنچ گئی ہے۔