لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 29 روپے فی کلو بڑھ کر 548 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صرف 9 دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 146 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 364 روپے فی کلو اور پرچون میں 378 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب، فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 329 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافے شہریوں کے لیے مزید پریشانی کا باعث بنے ہیں، جو پہلے ہی مہنگائی کی مشکلات سے دوچار ہیں۔