البانیہ کا ٹک ٹاک پر ایک سال کے لئے پابندی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے یہ اقدام  نوجوان طالب علم کے قتل کے بعد کیا گیا 
ترانا(آئی  این پی  )البانیہ کی حکومت نے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا  ۔البانوی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایک نوجوان طالب علم کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد کیا گیا جس کی وجہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر ہونے والا جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کے مطابق، گزشتہ ماہ ایک نوجوان طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ٹک ٹاک پر شروع ہوا تھا جس نے سنگین رخ اختیار کر لیا