ترانہ (آئی این پی )البانیا نے کرپشن سے بچنے کیلئے اے آئی جنریٹڈ وزیر مقرر کردیا۔البانوی وزیراعظم ایڈی راما نے سوشلسٹ پارٹی کی میٹنگ میں اپنی کابینہ کے نئے اے آئی رکن پبلک پروکیورمنٹ انچارج کو متعارف کرایا جس کا نام البانوی زبان میں ڈیلا یعنی 'سورج' ہے۔البانوی وزیراعظم ایڈی راما نے کہا کہ عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کے لئے دنیا کے پہلے اے آئی سے تیار حکومتی وزیرکا تقرر کیا ہے