برازیلیہ (آئی این پی )برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گریماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق برازیل کے سول ڈیفنس کے عہدیداروں نے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں 10 افراد سوار تھے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔