پاناما کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا: صدر

 کینال پاناما کی ملکیت ہے:صدر کا   کینال پر  قبضے کی دھمکی پر ٹرمپ کو جواب
 پاناما سٹی (آئی این پی ) پاناما کے صدر ہوزے رال ملینو نے کہا ہے کہ پاناما کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  پاناما کے صدر نے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کینال کی انتظامیہ پر چین کا کوئی اثرو رسوخ نہیں ہے۔ پاناما کے صدر کا مزید  کہنا ہے کہ ریٹ کسی خواہش پر مقرر نہیں کیے گئے، کینال پاناما کی ملکیت ہے