آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

سہیل آفریدی ودیگر رہنمائوں کے بارے میں معلومات کی عدم دستیابی تشویشناک ہے 
 پشاور(آئی این پی )سابق سپیکرقومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ایک انٹرویو میں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جو 4کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں،اور خیبر پختونخوا اسمبلی اسپیکر بابر سلیم سواتی ،پی ٹی آئی صوبائی صدر جنید اکبر ،صوبائی وزرا ، قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کی مبینہ غیر قانونی گرفتاری یا گمشدگی اور ان کے بارے میں معلومات کی عدم دستیابی انتہائی تشویشناک ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا ایک جمہوری ملک میں عوام کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ایسا سلوک قابلِ قبول ہے؟ جس حکومت کے مینڈیٹ اور عوامی حمایت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہوں، اگر وہ عوام کے منتخب نمائندوں کو اس طرح نشانہ بنائے تو یہ آئین، قانون، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین خلاف ورزی ہے۔