شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی خاتون ایم این اے کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
    پشاور(یواین پی)پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کی، عدالت نے شاندانہ گلزار کو 21 جنوری تک راہدرای ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔شاندانہ گلزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار رکن قومی اسمبلی ہیں جن کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہدری ضمانت دی جائے تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔د