80 فیصد پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے: شاندانہ گلزار کا دعویٰ

پی ٹی آئی کی کارکردگی( ن) لیگ سے کافی بہتر، انہوں نے پیسا نہیں دیا لیکن ہم نے پھر بھی کام کیا
اسلام آباد( آئی این پی ) پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی (ن) لیگ سے کافی بہترہے، انہوں نے پیسا نہیں دیا لیکن ہم نے پھر بھی کام کیا، 80فیصد پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر نہیں ہیں، ہماری اسمبلیاں ابھی تک نامکمل ہیں، یہ کس کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں؟ ۔تحفظ آئین پاکستان تحریک میں سب جماعتوں کو شامل ہونا چاہیے، عید کے بعد ہمیں عمران خان اور پاکستان کے لئے سڑکوں پرنکلنا ہے۔