سہ ملکی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی

کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی کا واقعہ پیش آیا۔

پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں ہوا جب بیٹر بریٹزکی نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔ اس پر شاہین آفریدی غصے میں آ گئے اور بریٹزکی کو کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے، تاہم امپائرز نے آ کر معاملہ رفع دفع کر دیا۔دوسرا واقعہ اس کے اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کامران غلام نے جارحانہ انداز میں باووما کے سامنے آ کر شور مچایا، جس پر سعود شکیل نے بھی باووما کے سامنے آ کر اپنا ردعمل دکھایا۔ باووما نے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً امپائرز نے آ کر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔یہ دونوں واقعات اس میچ کی تھوڑی بہت کشیدگی کا سبب بنے، تاہم امپائرز کی مداخلت سے معاملہ حل ہو گیا۔