روس کے لینن گراڈ ریجن میں ویبورگ کے قریب ایک غیر رسمی پنک میوزک فیسٹیول پر روسی سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیسٹیول، جس کا نام "Day x Night" ہے، جنگلاتی علاقے میں منعقد کیا جا رہا تھا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شرکاء نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے، روسی حکومت کے خلاف مطالبات کیے اور منشیات کے بڑے پیمانے پر استعمال کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شرکاء کے خیموں کی تلاشی لی اور بعض ڈرونز بھی ضبط کیے، کیونکہ یہ علاقہ فن لینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہے۔ وہاں موجود پوسٹرز میں ریوکرینی علامات بھی واضح تھیں۔روسی سکیورٹی حکام نے اس فیسٹیول کو بائیں بازو کے رجحانات رکھنے والے افراد کا اجتماع قرار دیا ہے۔ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ منتظمین اور شرکاء کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی یا نہیں، کیونکہ ابتدائی رپورٹس میں تفصیلات مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں۔یہ کارروائی روس میں یوکرین جنگ کے مخالف اور حکومت پر تنقید کرنے والے حلقوں کے خلاف بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں روسی عدالتوں نے جنگ پر تنقید کرنے والی شخصیات کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں، جو حکومت کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔