فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کے لیے روانگی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کے لیے روانگی

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے، اور پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔مزید برآں، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران میں جاری تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔