بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا مشہور گھر ’منت‘، جو ممبئی میں واقع ہے، اس وقت بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
اس منصوبے کی تازہ تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ اس میں اہم توسیع کی جارہی ہے۔پروڈیوسر اور ریئل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ آنند پنڈت نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کی دو جائیدادوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں ’منت‘ بھی شامل ہے۔آنند پنڈت کے مطابق، ’منت‘ کے پچھلے حصے میں نئی منزلیں شامل کی جا رہی ہیں، جس سے اس کی موجودہ ساخت میں مزید توسیع ہوگی اور رہائش گاہ کو جدید اور کشادہ بنایا جائے گا۔شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ اپریل 2025 میں تزئین و آرائش شروع ہونے سے قبل عارضی طور پر باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک لگژری اپارٹمنٹ پوجا کاسا منتقل ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ، آنند پنڈت نے یہ بھی بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کی ایک اور پراپرٹی کی ری ڈیولپمنٹ میں بھی شامل ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گھر صرف ایک رہائش گاہ نہیں، بلکہ شاہ رخ خان کی شہرت اور وراثت کی علامت بن چکا ہے۔’منت‘ خاص طور پر ہر سال اداکار کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداحوں کے لیے خاص مقام ہوتا ہے، جہاں وہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔