شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ میں 8 فٹ لمبے سانپ کی موجودگی نے سب کو حیران کر دیا

شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ میں 8 فٹ لمبے سانپ کی موجودگی نے سب کو حیران کر دیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے لگژری گھر ’منت‘ میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

مبئی کے باندرہ علاقے میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 8 فٹ لمبا سانپ دیکھا گیا۔ایمرجنسی کے باعث فوری طور پر اسنیک ریسکیور کو طلب کیا گیا، جو موقع پر پہنچے اور معلوم ہوا کہ یہ دھامن یعنی انڈین ریٹ اسنیک ہے، جسے گھر کے لان اور صحن کے قریب دیکھا گیا۔خوش قسمتی سے، یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔ریسکیور نے بحفاظت اس طویل سانپ کو پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔  درحقیقت، شاہ رخ خان اس وقت اپنی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، اور ابھیشیک بچن سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔