صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت سڑکوں کی قابل اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر بندرگاہی اور لاجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات و معیشت کو بھی ترجیح دینے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ چینی کمپنی CHEC نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا ہے، جس کے فیز-I کی ابتدائی انجینئرنگ کی لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔