لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے گرین لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل درآمد کے لیے لاہور پولیس نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ایس پی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے تحت شہر بھر میں شادی ہالز، دکانیں اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند کروا دیے جائیں گے۔
لاہور پولیس نے اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے ماحولیات کے محکمہ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حکمت عملی کا مقصد سموگ کی شدت کو کم کرنا اور شہریوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔اس کے علاوہ، اگر کاروباری مراکز اور شادی ہالز اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کی کامیابی شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔