چارسدہ میں سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عمران اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی چارسدہ پہنچے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نماز جنازہ میں شامل ہوکر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں افسوس کا اظہار کیا۔عمران اللہ خان کی وفات پر علاقہ اور سیاستدانوں میں اظہارِ افسوس کا سلسلہ جاری ہے، اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔