لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز سے قبل کال سینٹر میں 16 ہزار کی ملازمت کرتی تھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں آنے سے قبل وہ ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں، جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 16 ہزار روپے تھی۔انمول بلوچ نے بتایا کہ وہ حقیقی اور سادہ زندگی پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا رجحان رومانوی طرزِ زندگی کی جانب کم ہے میں نے ا ب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو میری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے جسکی بہت خوشی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں کے قریب ہیں، تو انمول نے بتایا کہ ان کے فون میں انڈسٹری کے بیشتر بڑے ناموں کے نمبر موجود ہیں۔